ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا عید کے دوران مختلف تھانہ جات بشمول تھانہ رنگو، تھانہ اٹک خورد اور تھانہ باہتر کے سرپرائز وزٹ

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ از دفتر پی –آر- او اٹک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا عید کے دوران مختلف تھانہ جات بشمول تھانہ رنگو، تھانہ اٹک خورد اور تھانہ باہتر کے سرپرائز وزٹ ۔ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کے عمل کو چیک کیا۔ ڈی پی او اٹک نے مختلف اشخاص کا ریکارڈ جدید سافٹ ووئیر SVAS پر اور گاڑیوں کو جدید سافٹ ووئیر AVLS کے ذریعے چیکنگ کے عمل کو چیک کیا ۔ تھانہ میں موجود پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض مکمل ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں اور پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کےدوران اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر نہ کی جائے ۔تمام پولیس افسران خوش اخلاقی کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں ، ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق دوران عید ڈی پی او اٹک نے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لیےمختلف تھانہ جات بشمول تھانہ رنگو، تھانہ اٹک خورد اور تھانہ باہتر کاسرپرائز وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ تھانہ میں موجود پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض مکمل ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں اور پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کےدوران اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر نہ کی جائے ۔تمام پولیس افسران خوش اخلاقی کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں ۔سرپرائز وزٹ میں فرنٹ ڈیسک سمیت تھانے میں موجود دیگر سٹاف کی کارکردگی اور ڈیوٹی چارٹ کا جائزہ لیا. زیر تفتیش مقدمات کا جائز ہ لیا. دوران وزٹ تھانہ کی بلڈنگ اور حوالات میں نسب کیمروں کو چیک کیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلع اٹک کو محفوظ بنانے کے لیے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کو چیک کیا اور ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ۔ دوران وزٹ مختلف اوقات میں پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ پر تعینات پولیس افسران کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ دوران وزٹ ڈی پی او اٹک نے سنیپ چیکنگ کے دوران مختلف اشخاص کا ریکارڈ جدید سافٹ ووئیر SVAS اور گاڑیوں کو جدید سافٹ ووئیر AVLS کے ذریعے چیکنگ کے عمل کو چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ سکیورٹی انتظامات اور چوکس ڈیوٹی کے معاملہ میں قظاً کوئی رعائیت نہ برتی جائے گی ۔ ترجمان اٹک پولیس
 
   
   
Saturday, May 30, 2020