شاندار کار کردگی پر ڈی پی او اٹک نے ہیڈکانسٹیبل شفقت محمود کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
محرر تھانہ پنڈیگھیب ہیڈکانسٹیبل شفقت محمود تھانہ ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور بہترین پبلک ڈیلنگ پر "محرر آف دی منتھ" قرار پائے ۔اس شاندار کار کردگی پر ڈی پی او اٹک نے ہیڈکانسٹیبل شفقت محمود کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ کے ریکارڈ بشمول پینڈنگ و نامکمل چالان کی بروقت تکمیل اور عدالت میں جمع کرانے پر تھانہ پنڈیگھیب کے محرر ہیڈکانسٹیبل شفقت محمود کو "محرر آف دی منتھ قرار" دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے افسران کو انکی کارکردگی کا بھر پور صلہ دیا جائے گا۔اٹک پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر کے جرائم پر موثر طریقے سے قابو پانے اور پولیس میں مثبت تبدیلیوں کے لیے اقدمات کررہے ہیں ۔

ترجمان اٹک پولیس

 

 

Saturday, May 30, 2020
image: