ڈی پی او اٹک کی طرف سے کرونا وائرس کی وباء کے بڑھتے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنٹ لائن پر موجود ضلع پولیس اٹک کے افسران جو کہ مختلف تھانہ جات ،چوکیات اور پولیس پکٹس پر تعینات ہیں میں کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان قسیم کیاگیا،

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈی پی او اٹک کی طرف سے کرونا وائرس کی وباء کے بڑھتے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنٹ لائن پر موجود ضلع پولیس اٹک کے افسران جو کہ مختلف تھانہ جات ،چوکیات اور پولیس پکٹس پر تعینات ہیں میں کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان ( کٹ ،سرجیکل ماسک ،گلوز، سینٹائزر ز، اور صابن ) تقسیم کیاگی

ا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی پر موجود اٹک پولیس کے افسران کی حفاظت اور تندرستی کے لیے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا جس میں کٹ (PPE )419عدد ،سرجیکل ماسک 5783 عدد، گلوز 2631 عدد، سینٹائزر 226 لیٹر ، گگلز 197 عدد، صابن 676، ہینڈ واش 273 عدد شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ تمام تھانہ جات ،چوکیات اور پولیس پکٹس پر ریسکیو 1122کے تعاون سے جراثیم کش سپرے بھی کیے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ پولیس کے افسران و اہلکاران کی حفاظت بھی نہایت ضروری ہے۔ اٹک پولیس کے افسران کی صحت کی حفاظت اور ویلفئیر میری اولین ترجیح ہے ۔کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے اور قانون کی عمل داری کے لیے اٹک پولیس فرنٹ لائن پر موجود ہے جس کی حفاظت کے لیے حکومت کی SOP کے تحت پولیس افسران کو ہر قسم کی حفاظتی سامان مہیا کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Wednesday, June 3, 2020