ٹریفک پولیس اٹک کے وارڈن نے فرض شناسی کی اعٰلی مثال قائم کر دی۔گمشدہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا۔

ٹریفک پولیس اٹک کے وارڈن نے فرض شناسی کی اعٰلی مثال قائم کر دی۔گمشدہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فتح جنگ چوک ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن زاہد حسنین اور مسعود احمد کو ایک کم عمر بچی ملی جس نے اپنا نام اجالا بی بی بتلایا جو اپنی والدہ سے بازار میں بچھڑ گئی تھی کو اپنی تحویل میں لیکر قریب مساجد میں اعلانات کروائے جس کو سن کر بچی کی والدہ فتح جنگ چوک پہنچی تو بچی کا اپنی والدہ کو پہچاننے کے بعد حوالے کر دیا گیا ۔جس پر انہوں نےڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس وارڈنز کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی

 

Wednesday, June 3, 2020
image: