ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی سرکل حسن ابدال،جنڈ اور پنڈیگھیب کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن یونٹس کے ساتھ کرائم میٹنگ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ڈی پی او آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالرحمن کی ڈی ایس پی لیگل ملک افتخار کے ہمراہ ضلع اٹک کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی ہدایات پر ضلع اٹک میں پولیس تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور درج شدہ مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالرحمن کی ڈی ایس پی لیگل ملک افتخار کے ہمراہ مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالرحمن نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ پولیس کے تفتیش کے معیار کو بہتر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔میٹنگ میں تفتیش کے دوران تھانہ جات اور تفتیشی افسران کی طرف سے عام نقائص جن کی وجہ سے ملزمان عدالت میں فائدہ اٹھاتے ہیں کو کم کرنے پر زور دیا گیا۔دوران سماعت تفتیش میں جو بھی نقائص سامنے آتے ہیں اس بارے میں پولیس کو ایجوکیٹ کیا گیا تا کہ ملزمان کو زیادہ سے زیادہ سزا ہو سکے۔میٹنگ میں زیر تفتیش مقدمات کو جلد مکمل کر کے جمع کروانے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل ملک افتخار کا کہنا تھا کہ زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کے لیے پراسیکیوشن برانچ کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔میٹنگ کے انعقاد کا مقصد پراسیکیوشن برانچ سے مکمل تعاون اور راہنمائی لینا ہے تا کہ پراسیکیوشن برانچ کی مدد اور راہنمائی سے روزانہ کی بنیاد پر مقدمات پر اعتراضات دور کر کے مقدمات کو جلد از جلد یکسوکیا جائے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Thursday, June 4, 2020
image: