آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پرجرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 

 

 

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پرجرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ضلع اٹک نے رواں ماہ 50 اشتہاریوں سمیت 446 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مزید بہتری کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں اٹک پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں رواں ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری آپریشنز کے دوران ماہ مئی میں ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر سرچ اپریشنز سمیت قتل، اقدام قتل سمیت چوری ڈکیتی، اغواء برائے تاوان ی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 50 مجرمان اشتہاریوں سمیت 377مقدمات میں کل 446 جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا، گرفتارافرادسے بھاری مقدارمیں خودکاراسلحہ ومنشیات بھی برامد کرکے قبضہ پولیس کی گئی ہے.جس میں 03 کلاشنکوف،پسٹل 45، رائفل 18عدد، اور مختلف بورکے گولیاں (کارتوس) 224 برآمد کر کے مقدمات درج کئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوے ضلع اٹک پولیس نے 80.968 کلو گرام چرس، 2 کلو گرام ہیروئن،اور 173 لیٹر شراب اور افیون 1.600 کلو گرام برآمد اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون کر کے کل 10 مقدمات درج کر کئے گئے.جبکہ دوران سرچ آپریشن مختلف مقامات پر 800 مشکوک افرادکاریکارڈبھی چیک کیاگیاہے جبکہ 600 کرائے کے مکانات چیک کیے گئے، 700 حساس تعلیمی مقامات کے سیکورٹی انتظامات چیک کیے گئے، 50 ہوٹل چیک کیے گئے،15 بس آڈے چیک کیے گیے, جبکہ 800 حساس اور اہم مقامات چیک کیے گئے۔ علاوہ ازیں پولیس نے حفظ ماتقدم کی خاطر 65 افراد کو 107 اور 109 (ض۔ف) کے تحت پابند ضمانت کیا۔اٹک پولیس نے اس ماہ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 07 مقدمات درج کیے گئے،۔ماہ مئی کے دوران اٹک پولیس کے موثر گشت،ناکہ بندیوں اور مثبت حکمت عملی کی بدولت دہشت گردی سمیت اغوائیگی، ڈکیتی، سرقہ باالجبر، بھتہ خوری، چوری راہزنی کے واقعات پر کافی حدتک کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کے مطابق اٹک پولیس قانون کی یکساں عمل داری اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ایمانداری سے پیشہ ورانہ فرائض ادا کررہی ہیں اور عوام کی جان ومال اور سکون پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جرائم کی روک تمام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اٹک پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Sunday, June 7, 2020
image: