ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی اٹک سرکل،حضرو سرکل اور فتح جنگ سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن یونٹس کے ساتھ کرائم میٹنگ

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ پریس ریلیز مورخہ09.06.2020 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی اٹک سرکل،حضرو سرکل اور فتح جنگ سرکل کے SDPO، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن(HIU) یونٹس کے ساتھ کرائم میٹنگ۔کرائم میٹنگ میں تھانہ جات کے کرائم بالخصوص سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی اوراس کے علاوہ چوری،راہزنی وغیر ہ کو میرٹ پریکسو کرنے، ملزمان کی گرفتاری اور مجرمان اشتہاریوں کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹک سرکل،حضرو سرکل اور فتح جنگ سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،چوکی انچارجز اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن(HIU)یونٹ کے انچارجز نے شرکت کی جس میں ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت تمام فیلڈ افسران اور انچارجز کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او اٹک نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اور کییٹگری اے کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ سنگین وارداتوں،موٹر سائیکل چوری،اسلحہ نموئش،ہوئی فائرنگ آتش بازی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او اٹک نے پتنگ فروش اور پتنگ بازی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ ضلع بھر میں منشیات فروشوں،قحبہ خانوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ سرکل افسران اپنی کار کردگی کو بہتر بناتے ہوئے جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور ریسکیو 15پر ایمرجنسی کالز کو فوراً اور خوش اخلاقی سے میرٹ کے او پر فوی ایکشن لیکرحل کریں ریسکیو (پکار) 15کی ایمر جنسی کالز پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تمام اہم تنصیبات بنک،پٹرول پمپ،جیولری شاپس،چرچ گوردوارہ جات وغیرہ کی سیکورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر عوام کے نام پیغام میں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کرونا وبا ء کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کو انکے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ضلع اٹک میں امن و امان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, June 9, 2020