اٹک پولیس نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی نازیبا تصاویر بنا کر انکو بلیک میل کرنے والے گینگ کو جکڑ لیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ازدفتر پی۔آر۔او آفس اٹک
اٹک پولیس نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی نازیبا تصاویر بنا کر انکو بلیک میل کرنے والے گینگ کو جکڑ لیا۔
عوام الناس کی عزتوں سے کھلواڑ کرنے کی اجازت ہر گز کسی کو نہ دی جائے گی۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق اے ایس پی ایس ڈی پی او صدر سرکل میڈم عمارہ شیرازی کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار اور انکی ٹیم نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو موبائل فون کے ذریعے بہلا پھسلا کر انکی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے درندہ صفت گروہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔گروہ کا سرغنہ بابر علی خان ولد شیر خان سکنہ بوڑا گاوں جبکہ باقی ممبران میں ابوذر غفاری،محمد آسامہ،عبید الرحمان،اکرم الدین،محمد کامران اور راحت علی شامل ہیں۔اس گروہ کے ارکان مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو موبائل فون کے ذریعے دوستی پر آمادہ کرتے تھے اور ملنے کا پلان بناتے تھے۔بعد ازاں انکی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میلینگ اور دھمکی کے ذریعے بھتہ وصول کرتے تھے۔اس مکروہ گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام الناس کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے اور کسی کو بھی امن و عامہ میں خلل ڈالنے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔انکا مزہد کہنا تھا کہ والدین اپنے نوجوان بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ ایسے کسی درندہ صفت گروہ کی حیوانیت کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Tuesday, June 9, 2020