اٹک پولیس کا تھانہ رنگو اور تھانہ پنڈیگھیب کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا تھانہ رنگو اور تھانہ پنڈیگھیب کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.یہ سرچ آپریشنز ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی ہوئے.سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی .سرچ آپریشن تھانہ رنگو اور تھانہ پنڈیگھیب کے مختلف علاقوں میں کیے گیے.سرچ آپریشن میں 44 گھروں کو سرچنگ کر کے چیک کیا گیااور 95 مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس اور قومی شناختی کارڈ کے ذریعہ سے تصدیق کی گئی.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Wednesday, June 10, 2020