خون سفید ہوگیا، اٹک پولیس نےحضرو میں اپنے ہی بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارنے والے سفاک قاتل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔

محکمہ پولیس ضلع اتک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
خون سفید ہوگیا، اٹک پولیس نےحضرو میں اپنے ہی بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارنے والے سفاک قاتل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔
قاتل مدعی بن کر پولیس کو گمراہ کرتا رہا لیکن اٹک پولیس کی پروفیشنل ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے حقائق کا کھوج لگا لیا۔
"اٹک پولیس کسی بھی ظالم کو منطقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی" ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ حضرو کے علاقہ میں ایک لڑکا جس مسمی بلاول ولد سید اکبر ساکن نرتوپہ بعمر 25/26سال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے ۔جس پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او /ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر ، ایس ایچ او حضرو حاجی گلفراز اور انچارج ایچ آئی یو زبیر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر اسے نامعلوم قاتل /قاتلین کی گرفتاری کا فوری ٹاسک دے دیا۔مقتول کا والد جو کہ مقدمہ کا مدعی بنا پولیس تفتیش میں قاتل ثابت ہو گیا جس نے دوران تفتیش یہ انکشاف کیا کہ وہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھا جس پر دونوں باپ بیٹے کی چپلشب چلتی رہتی تھی ۔چنانچہ اس نے پلاننگ کے ذریعے مقتول کو حق نواز سکنہ دہیہ کے کنواں کے پاس بلایا اور تین گولیا ں مار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔قاتل کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ کوئی مجرم بھی پولیس کی آ نکھوں میں دھول جھونک کر گمراہ نہیں کر سکتا ۔اٹک پولیس عوام کی جان و مال اور آبر و کی حفاظت کا فریضہ انجام دینے سے ایک لمحہ بھی غافل نہیں ہو سکتی ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Thursday, June 11, 2020
image: