ضلع اٹک کے پولیس افسران اور علمائے کرام کاکرونا وائرس کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی بابت مساجد میں نماز جمعہ کےاجتماعات سے اصلاحی خطابات۔ ت

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے پولیس افسران اور علمائے کرام کاکرونا وائرس کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی بابت مساجد میں نماز جمعہ کےاجتماعات سے اصلاحی خطابات۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں نماز جمہ کے اجتماعات سےاٹک پولیس کے افسران اور علمائے کرام نے مختلف مساجد میں کرونا وائرس کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں حاضرین مجلس کو آگاہ کیا اور ان کو ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور میل جول میں احتیاط برتنے کی تلقین کی ۔اس موقع پر پولیس افسران نے حاضرین کو باقاعدہ صابن /سینیٹائزر سے ہاتھ دھونے اور گھر سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک اور گلوز پہننے کی تلقین کی ۔پولیس افسران نے حاضرین کو گورنمنٹ کی طرف سے جاری کر دہ SOPکے بارے میں آگاہ کیا اور بتلایا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بتائی گئی ہدایات پر عمل کریں تا کہ ہم سب ملکر اس موذی وباء کو شکست دے سکیں ترجمان اٹک پولیس

 

   

Friday, June 12, 2020