اٹک پولیس کا تھانہ حضرو اور تھانہ بسال کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا تھانہ حضرو اور تھانہ بسال کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.یہ سرچ آپریشنز ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی ہوئے.سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی .سرچ آپریشنز تھانہ حضرو اور تھانہ بسال کے مختلف علاقہ جات میں کیے گیے.سرچ آپریشن میں 55 گھروں کو سرچنگ کر کے چیک کیا گیااور 81مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس اور قومی شناختی کارڈ کے ذریعہ سے تصدیق کی گئی.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Saturday, June 13, 2020