اٹک پولیس نے اسلحہ کی نوک پر 30ٹن سریے بھرا ٹرک لوٹنے والا 5رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
از دفتر پی آر او
اٹک پولیس نے اسلحہ کی نوک پر 30ٹن سریے بھرا ٹرک لوٹنے والا 5رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔
''لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد،ملزمان کا مزید کاروائیوں کا بھی انکشاف''
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے30ٹن سریے سے بھر ا ٹرک لوٹنے والا 5رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا.گینگ کا سرغنہ صدیق ولد بخشیش سکنہ راولپنڈی ہے باقی ملزمان عدیل ولد عبدالرزاق سکنہ راولپنڈی،محمد اعجاز ولد محمد ریاض،شہباز ولد طارق اور طارق ولد خلیل الرحمٰن ساکن ہائے راولپنڈی ہیں۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی دو سریے اور گھی سے بھرے ٹرک لوٹے تھے انہوں نے راولپنڈی میں بھی گھروں میں ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔لاکھوں روپے مالیت کا سریا اور ٹرک بھی برآمد کر لیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم کی اس کامیاب کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے او ر کسی کو بھی امن و عامہ میں خلل ڈالنے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی،ایسے جرائم پیشہ عناصر معاشرے کے ناسور ہیں اور اٹک پولیس ایسے ناسوروں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, June 16, 2020