ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں کام کرنے والی اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں کام کرنے والی اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن،37کلو سے زائد چرس اور6کلو افیون بر آمد کر کے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں منشیات فروشی کے خلاف جاری مربوط آپریشن کے دوران تھانہ اٹک خورد پولیس نے بین الصوبائی منشیات سمگل کرنے والے گینگ کے سرغنہ گل مین ولد نیاز سکنہ پشاور اور گینگ کے سیکنڈ ان کمانڈ جان محمد ولد اسلام سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی سے 24کلو گرام چرس اور6کلو افیون بر آمد کر لی،تھانہ فتح جنگ نے ملزم عامر شہزاد سے2کلو 203گرام چرس،ملزم عثمان سے 2کلو210گرام چرس،ملزم محبوب عالم سے 2کلو175گرام چرس،ملزم وسیم سے ایک کلو 3سو گرام چرس،ملزم مبشر سے 2 کلو 1سو گرام چرسملزم نعیم سے2کلو ایک سو گرام چرس نعیم خان سے ایک کلو6سوگرام چرس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے منشیات فروشی کے خلاف اٹک پولیس کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے غیر معمولی حالات کے باوجود ہمیں قیام امن،جرائم پیشہ اور قانون شکن افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف پروفیشنل پولیسنگ کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ہماری نئی نسل کے دشمن نہیں قاتل ہیں۔منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق وہی کارروائی ہو گی جس کے یہ مستحق ہیں۔ڈی پی او اٹک نے کہا کہ جس طرح اٹک پولیس منشیات فروشی کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ہمیں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور ڈکیت گینگوں کی گرفتاری کے لئے بھی نتیجہ خیز آپریشن کرنا ہیں،اٹک پولیس پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں،اگر کسی پولیس آفیسر پر کوئی دباوآئے تو وہ میری طرف بھیج دے،میری طرف سے اٹک پولیس پر صرف میرٹ،میرٹ اور میرٹ کا دباؤ ہے،کامیاب پولیسنگ وہی ہے جس میں کسی دباؤ کے بغیر گناہ گار جیل جائے اور بے گناہ جیل جانے سے بچ جائے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Thursday, June 18, 2020
image: