اٹک پولیس کا ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن اور ریسکیو 1122 کے ہمراہ ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے دریائے سندھ( شادی خان) کے مقام پر موک ایکسسر سائز کا انعقاد

محکمہ پولیس ضلع اٹک
از دفتر پی -آر - او
پریس ریلیز مورخہ 20.06.2020
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر اٹک پولیس کا ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن اور ریسکیو 1122 کے ہمراہ ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے دریائے سندھ( شادی خان) کے مقام پر موک ایکسسر سائز کا انعقاد ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر اٹک پولیس کا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ریسکیو 1122 کے ہمراہ کسی بھی ہنگامی اور ایمر جنسی حالات سے نمٹنے کے لیےدریائے سندھ( شادی خان)کے مقام پر موک ایکسسر سائز کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹک پولیس اور ریسکیو 1122 کے جوانوں نے حصہ لیا ۔ ایمرجنسی صورت حال میں حالات سے نمٹنے کے لیے مختلف مشقیں کی گئیں ۔ موک ایکسر سائز کا مقصد پولیس فورس کو ایمر جنسی حالات کے لیے ہمہ وقت تیا ر رکھنا ہے تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹا جا سکے ۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

Saturday, June 20, 2020