اٹک پولیس کا تھانہ اٹک خورد کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا تھانہ اٹک خورد کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.یہ سرچ آپریشن ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا.سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی .سرچ آپریشنز تھانہ اٹک خورد کے علاقہ گاوں گوندل میں کیا گیا.سرچ آپریشن میں 25 گھروں کو سرچنگ کر کے چیک کیا گیااور 51مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس اور قومی شناختی کارڈ کے ذریعہ سے تصدیق کی گئی.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Sunday, June 21, 2020