پولیس لائن اٹک میں کورونا ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 22.06.2020
پولیس لائن اٹک میں کورونا ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب۔
جرآت و بہادری سے ڈیوٹی کرنے والے افسران ہماری آنکھوں کا تارا ہیں۔ڈی پی او سید خالدہمدانی
تفصیلات کے مطابق کورونا ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران کیلیے پولیس لائن اٹک میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد پولیس افسران میں سر ٹفیکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس بہادر افسران کی فورس ہے جو کسی بھی میدان میں پیچھے ہٹنا نہیں جانتے۔ان کا کہنا تھا کہ اٹک پویس کانسٹیبلان اور ہیڈ کانسٹیبلا ن محکمہ کے بازو ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کانسٹیبلان کو لفظ ملازم کہنے سے گریز کیا جائے کیو نکہ یہ پولیس افسران ہیں اور یہ ایک کمٹمنٹ کیساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وردی کے ساتھ ہم پر کچھ بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ہم نے عوام الناس کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کا جو حلف اٹھایا ہے اسکی پاسداری کرنا ہم پر فرض ہے۔ کسی پولیس افسر کو عوام الناس کے ساتھ بدتمیزی کی ہر گز اجازت نہیں ہے اور ایسا کرنے والوں کی کوئی معافی نہیں ہے۔ریاست کے دیے ہوئے یونیفارم کے ساتھ کچھ بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی حفاظت کرنا ہم پر فرض ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انکا ایک ہی پیغام ہے اور وہ یہ کہ اپنی وردی کے ساتھ وفاداری نبھائیں،اسی میں ہمارے ضمیر اور وطن دونوں کی بقا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

   

   

Monday, June 22, 2020