اٹک پولیس نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر موت کی نیند سلانے والے سفاک قاتل بھائی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعا ت و تعلقات عامہ
اٹک پولیس نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر موت کی نیند سلانے والے سفاک قاتل بھائی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
عوام الناس میں دہشت پھیلانے والے کسی ملزم کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی

تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے اپنی بہن مسماۃ (س ب) کو غیرت کا بہانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارنے والے درندہ صفت بھائی مسمی عمران جاوید کو انتہائی قلیل مدت میں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔مقتولہ ایک شادی شدہ خاتون تھی جس کے تین بیٹے محمد سعد بعمر 8/9سال،محمد فہد بعمر 7/8سال،محمد احمد بعمر 1 1/2سال ہیں اور اس کا خاوند بیرون ملک سعودی عرب بسلسلہ روزگار ہوتا ہے مورخہ 19.06.2020کو بوقت قریب 10:30بجیدن مسمی عمران جاوید ولد عبدالخالق نے اپنی بہن کے سسرال جا کر چھریوں کے پے در پے وار کر کے انتہائی سفاک انداز سے مقتولہ کو موت کی نیند سلا دیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اے ایس پی صدر عمارہ شیرازی کی زیر سربراہی ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار اور سب انسپکٹر حارث عمیر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس کو ملزم کی بروقت گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا۔ملزم کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔قتل ایک گھناؤنا فعل ہے جو کبھی بھی قابل معافی نہیں ہو سکتا۔اٹک پولیس کسی شخص کو ایسے خطرناک جرائم کے ذریعے عوام الناس میں دہشت پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔
ترجمان اٹک پولیس
"There is no honor in killing

 

 

Wednesday, June 24, 2020