ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداران سے ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 25.06.2020
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداران سے ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔
مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے علمائے کرام کا کردار نہائیت اہم ہے۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداران سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی اور معاشرے میں مذہبی رواداری،ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔ملاقات کرنے والوں میں علامہ زاہد عباس کاظمی،علامہ ساجد عدنی،سردار آفتاب اور قمر عباس شامل تھے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اٹک میں امن عامہ اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں تمام مسالک کے علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے جو عوام کو اسلام کے حقیقی پیغام سے روشناس کرواتے ہیں۔اسلام امن کا پیامبر ہے اور رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات ہمیں یہی درس دیتی ہیں کہ ہم معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں اور اپنے معاشرے کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے خوشگوار بنائیں۔اس موقع پر علما ء کے وفد نے ڈی پی او اٹک کو امن کے لیے بھرپور کردار اداکرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کے مذہبی رواداری کے ماحول کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور تمام مسالک کے علماء مل کر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Thursday, June 25, 2020
image: