تھانہ صدرحسن ابدال کی کاروائی ، 2 ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد

ملزما ن اسلحہ پشاور سے ایبٹ آباد سمگل کرنا چاہتے تھے ،اے ایس پی حسن ابدال
حسن ابدال تھانہ صدر پولیس نے بڑی مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کوشش ناکام بنا دی 2 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حسن ابدال عنبرین علی نے گذشتہ روز تھانہ صدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ برہان چوکی انچارج فیاض احمد نے دوران چیکنگ برہان موٹر وے انٹر چینج کے قریب مہران کار نمبری ایل ڈبلیو698جو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 10 عد بارہ بور رپیٹر 2 عدد 30 بور پسٹل 100 عدد کارتوس 30 عد د گولیاں تیس بور برآمد ہوئی جس پر کار میں موجود 2 عدد سمگلر وحید ولد اورنگزیب ساکن ایبٹ آباد اور محمد پرویز ولد کالا خان ساکن ایبٹ آباد کو موقع سے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اسلحہ پشاور سے ایبٹ آباد سمگل کرنا چاہتے تھے۔

Wednesday, March 2, 2016