اٹک پولیس نے جعلی ایپوامنٹ لیٹرکے ذریعے عوام سے پیسہ ہتھیانے والے نو سر باز گینگ کو گرفتار کر لیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس نے جعلیAppointment Lettersکے ذریعے عوام سے پیسہ ہتھیانے والے نو سر باز گینگ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس پی صدر سرکل میڈم عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار کی زیر نگرانی تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے معصوم شہریوں کو محکمہ تعلیم میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 2رکنی گینگ مسماۃ (ف،ر) زوجہ مظنفر محمود سکنہ فتح جنگ اور خلیل احمد ساکن اعوان شریف اٹک کو گرفتار کر لیا۔ملزمان بھرتیوں کا لالچ دے کرلوگوں سے بھاری رقم لیکر سرکاری اداروں کے فرضی جعلی دستاویزات دیا کرتے تھے۔ملزمان نے مختلف پڑھے لکھے لوگوں کو جال میں پھنسا کر بھاری رقوم ہڑپ کیں۔معصوم شہری نو سر با ز گروہ کی باتوں میں آکر اپنی قیمتی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے۔ملزمان خود کو گورنمنٹ آرگنائزیشن کا اعٰلی آفیسر ظاہر کرتے جس کی وجہ سے معصوم شہری ان کے چنگل میں باآسانی پھنس جاتے تھے ۔ملزمان نے اپنا ایک دفتر بھی بنایاہوا تھا جہاں وہ لوگوں کو بلوا کر ان سے ڈیلنگ کرتے اور انہیں بھرتی کرانے کی مکمل یقین دہانی بھی کراتے تھے۔جیسے ہی اس نو سر باز گروہ کی اطلاع تھانہ صدر اٹک پولیس کو ملی تو انہوں نے انتہائی قلیل وقت میں ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ صدر اٹک کی ٹیم کی اس کامیاب کاروائی کو سراہا اور عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عوام ایسے نو سرباز عناصر سے دور رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پولیس کودیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں ملازمت کے لیے طے شدہ لائحہ عمل،اشتہارات اور ٹیسٹ انٹرویو کے حوالے سے مکمل تحقیق اور تصدیق لازمی کریں۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Monday, June 29, 2020
image: