ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ اور ضلع بھر میں داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات افسران کو چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کرنے کے بارے ہدایات دیں ۔ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی سالمیت کا دفاع کرنا ہم پر فرض ہے اور ارض پاک کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا جو ذمہ ہم نے اٹھایا ہے اسے ہر حال میں نبھائیں گے اور وطن کی طرف اٹھنے والی ناپاک نظروں کو شکست خوردہ ہونے پر مجبور کر دیں گے ،انہوں نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عوام اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں ۔پولیس اور عوام مل کر دہشت گردی جیسی عفریت کو شکست فاش دینے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
ترجمان اٹک پولیس