حسن ابدال پولیس کی کامیاب کاروائی ، شراب برآمد 3 ملزم گرفتار

حسن ابدال: تھانہ صدر حسن ابدال کی کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے 3 منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق مخبر کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر تھانہ صدر حسن ابدال ثاقب عباسی ایس ایچ او کی ہدایت پر خداداد سب انسپکٹر نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں گاوں پوڑمیانہ کے رہائشی محمد فیاض ولد محمد اقبال کو کیری وین نمبری سی کے.4166میں سپلائی کے لیے شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب کہ دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر گاوں کے ایک گھر سے 20 کین شراب (600) لیڑ،420 کپی، 1200 خالی بوتل اور 13 بوتل 20 لیٹر والی برآمد کر کے مزید 2 ملزمان محمد رضوان ولد محمد اشرف ساکن ہری پور اور محمد آصف ولد محمد یونس ساکن ٹیکسلا کو گرفتار کرلیا۔

Wednesday, March 2, 2016