پریس ریلیز مورخہ 30.06.2020

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 30.06.2020
اٹک پولیس نے خاتون کے مبینہ اغوا اور زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
عوام کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کا فریضہ ہر حال میں سر انجام دیتے رہیں گے۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے پنڈیگھیب کی رہائشی مسماۃ (ن،ع) کی والدہ کی درخواست پر ملزم شہباز خان ولد خالد خان کو گرفتار کر لیا۔درخواست کے مطابق ملزم نے مسماۃ (ن،ع) کو میاں حزمت کے دربار کے پاس سے موٹر سائیکل پر بیٹھایا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او او ر ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔جس پر تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے ملزم شہباز کو فوری گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہناتھا کہ اٹک پولیس عوام الناس کی جان مال اور آبرو کی حفاظت کافریضہ ہر حال میں انجام دیتی رہے گی اور کسی شخص کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس