اٹک پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی طور پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کیے جس پر اے ایس پی صدر سرکل میڈم عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک حامد کاظمی کی زیرنگرانی تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 148 مورخہ 22.04.2020 بجرم 302/452 ت پ میں مجرم اشتہاری محمد ندیم ولد دلاور سکنہ شین باغ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تھانہ سٹی اٹک کی پوری ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی۔
ترجمان اٹک پولیس

Tuesday, June 30, 2020