کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجود اٹک پولیس کی ریکارڈ پروفیشنل کارکردگی،ماہ جون2020 میں اٹک پولیس نے24مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جبکہ ریکارڈ تعداد میں 03من 15کلو چرس برآمد کی گئی ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز02.07.2020
کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجود اٹک پولیس کی ریکارڈ پروفیشنل کارکردگی،ماہ جون2020 میں اٹک پولیس نے24مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جبکہ ریکارڈ تعداد میں 03من 15کلو چرس برآمد کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی پروفیشنل کمانڈ میں ماہ جون 2020 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ماہ جون 2020 میں اٹک پولیس نے کیٹگری اے کے 14 خطرناک مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری بی 10 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے ۔ماہ جون کے دوران پولیس نے قمار بازی کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران جوے کے متعدد اڈوں پر چھاپے مار کر داؤ پر لگی 03 کروڑ 41لاکھ 11ہزار 670روپے کی بڑی رقم بر آمد کی۔ ماہ جون کے دوران اٹک پولیس کی منشیات کے خلاف مہم انتہائی کامیاب رہی،پولیس نے صوبہ کے پی کے سے پنجاب میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے مختلف منشیات فرشوں سے03من 15 کلو چرس،7200گرام افیون،143 لیٹر شراب بر آمد کی۔اسکے علاوہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 74 پسٹل ،09 کلاشنکوف ،18رائفل، اورسینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔اٹک پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات درج کر کے 1435 پتنگیں اور 81ڈوریں برآمد کی گئیں ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حالات کو خاطر میں لائے بغیر جہاں ایک طرف عوام کو کرونا جیسی وبا سے بچانا ہے وہاں دوسری طرف جرائم پیشہ عناصر کو بھی قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔اٹک پولیس کی کارکردگی پر اعلیٰ افسران سمیت سماجی تنظیموں کی طرف سے ڈی پی او کی پروفیشنل کمانڈ کو سراہا جا رہا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

Thursday, July 2, 2020