ڈی۔پی ۔اواٹک زاہد نواز مروت نے پولیس لائن اٹک میں پولیس افسران وملازمین کے لیے دربار کا انعقادکیا ۔دربار سے خطاب کے دوران ڈی ۔پی ۔او اٹک نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام پولیس ملازمان اور افسران پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پروفیشنلزم کیساتھ کام کریں ۔اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں اسکے علاوہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہر پکٹ پر ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی مکمل ہونی چاہیے ۔ڈی ۔پی ۔اواٹک نے مزید ہدایت کی کہ کسی بھی پولیس افسر یا ملازم کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ ڈائریکٹ سے عرض ومعروض کے لئے پیش ہو سکتا ہے سفارش کلچر کا خاتمہ ہرصورت کیا جائے گا۔ڈی پی اواٹک نے دوراندربار پولیس افسران وملازمین کے مسائل سنے اور انھیں موقع پر حل کرنے کا حکم دیا ۔اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر دہشت گردی کی لہر کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام پولیس افسران وملازمین انتہائی ذمہ داری سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔