ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور علمائے کرام کا معاشرے میں بھائی چارے اور اتحاد کے فروغ اور موجودہ ملکی حالات میں کرونا سے حفاظت کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات

پنجاب پولیس ضلع اٹک
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ )
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور علمائے کرام کا معاشرے میں بھائی چارے اور اتحاد کے فروغ اور موجودہ ملکی حالات میں کرونا سے حفاظت کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات۔
ضلع بھر میں نماز جمہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات اور علمائے کرام نے مختلف مساجد میں معاشرے میں بھائی چارے، اتحاد کے فروغ اور کرونا وائرس وبا ء سے حفاظت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیےحاضرین مسجد سے خطابات کئے اور حاضرین سے اس موضوع پر گفتگو کی کہ اسلام نے لوگوں کو اتحاد اور ایک بھائی چارے کا درس دیا ہے اور تفرقہ بازی سے ممانعت کا کہا گیا ہے ۔ تمام پولیس افسران اور علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی حالات میں مہلک وباء سے بچاؤ کے لیےزیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جائیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تا کہ ایک دوسرے کی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے اور عوام الناس میں گمراہی پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی اور نشاندہی کریں تا کہ ان کے خلاف قانون حرکت میں آسکے ۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, July 3, 2020