وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے ڈی پی او اٹک اور ڈی سی اٹک کے ہمراہ ڈھوک ملیار کا دورہ کیا۔متاثرین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے جنازے میں شرکت کی۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے ڈی پی او اٹک اور ڈی سی اٹک کے ہمراہ ڈھوک ملیار کا دورہ کیا۔متاثرین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے جنازے میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے ڈھوک ملیار میں ہونے والے اندوہناک سانحہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔انہوں نے ڈی پی او اٹک اور ڈی سی اٹک کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مرحومین کے جنازے میں شرکت کی۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, July 3, 2020