اٹک پولیس کا تھانہ بسال اور تھانہ حضرو کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز.

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ از دفتر پی -آر-او اٹک پولیس کا تھانہ بسال اور تھانہ حضرو کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.یہ سرچ آپریشنز ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا.سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی .سرچ آپریشن تھانہ بسال کے علاقہ دومیل اور تھانہ حضرو کے علاقہ گاوں ہارون میں کیا گیا.سرچ آپریشن میں 32 گھروں کو سرچنگ کر کے چیک کیا گیااور 65مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس اور قومی شناختی کارڈ کے ذریعہ سے تصدیق کی گئی. اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Sunday, July 5, 2020