ڈی سی آفس اٹک میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی زیر سربراہی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کو آرڈینشین کمیٹی کی اہم میٹنگ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعا ت و تعلقات عامہ
ڈی سی آفس اٹک میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی زیر سربراہی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کو آرڈینشین کمیٹی کی اہم میٹنگ۔
تمام ادارے یکجان ہو کرضلع اٹک کے امن و امان کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس اٹک میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی زیر سربراہی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کو آرڈینشن کمیٹی کی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام انٹیلی جنس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع کو درپیش ممکنہ خطرات،لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال،محرم کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات اور عید الاضحی کے موقع پر ضلع کے ماحول کو پر امن رکھنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس دن رات ضلع کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،سرچ آپریشن اور دیگر اہم سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سنیپ چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور اہم مقامات پر پکٹس لگا کر مشتبہ گاڑیوں اور افراد کو چیک کیا جا رہا ہے،ضلع بھر میں قائم حساس تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کو اس بابت تھریٹ ایڈوائزریز بھی بھجوائی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں نفرت پھیلانے والے اور سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر اٹک کا کہنا تھا کہ اب تک ضلع میں 454کرونا کے کیسز پائے گئے ہیں جن میں سے 248ریکور ہو چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحی کے اجتماعات اور مویشی منڈیوں میں SOPپر سختی سے عمل درآمد کروایا جائیگا۔آخرمیں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے میٹنگ کے شرکاء کو ضلع میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کی بابت بریف کیااور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع کو امن وآشتی کا گہوارہ بنایا جائے گا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Monday, July 6, 2020