اٹک پولیس کا امن و امان کے قیام سلسلہ میں ضلع بھر میں سرچ آپریشنز ،دوران سرچ آپریشن

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
سرچ آپریشن۔
اٹک پولیس کا امن و امان کے قیام سلسلہ میں ضلع بھر میں سرچ آپریشنز ،دوران سرچ آپریشن 2منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2100گرام چرس اور 200لیٹر شراب برآمد کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔سرچ آپریشن تھانہ صدر اٹک کے علاقہ جات میں کیا گیا۔یہ سرچ آپریشن ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا۔سر چ آپریشنز میں پنجاب پولیس کی بھاری نفری اورایلیٹ فورس نے شرکت کی جس میں مکمل ایس او پیز کے تحت سرچنگ کی گئی۔ دوران سرچ آپریشن 32گھرانوں کو چیک کیا گیا اور 76افراد کے کوائف چیک کیے گئے ۔
دوران سرچ آپریشن تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے02منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سےبھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی ۔منشیات فروش عبدالحمید ولد عبدالواحد سکنہ شین باغ سے 2100 گرام چرس ،خدا بخش ولد اللہ بخش سکنہ ماڑی کنجور سے 200 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا ہے ۔
ترجمان اٹک پولیس

   

Tuesday, July 7, 2020