اٹک پولیس کا قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تھانہ بسال کی ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کل مالیتی رقم 26لاکھ روپے قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پرڈی ایس پی پنڈیگھیب ملک تفسیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بسال رشید خان اور انکی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر ملزمان شفیق الرحمان، صفی اللہ،سمیع اللہ،وسیم اقبال،طاہر اقبال کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی کل رقم 23550 روپے 2 عدد موبائل فون مالیتی 21000 روپے 3 عدد گاڑیاں کل مالیتی رقم2600000روپے قبضہ میں لے کرملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او اٹک نے تھانہ بسال کی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔
ترجمان اٹک پولیس

Tuesday, July 7, 2020