اٹک پولیس کا تھانہ پنڈیگھیب اور تھانہ اٹک خورد کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا تھانہ پنڈیگھیب اور تھانہ اٹک خورد کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.یہ سرچ آپریشنز ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا.سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی .سرچ آپریشن تھانہ پنڈیگھیب کے علاقہ گاوں میانوالہ اور تھانہ اٹک خورد کے علاقہ گاوں ملامنصور میں کیا گیا.سرچ آپریشن میں 35گھروں کو سرچنگ کر کے چیک کیا گیااور 87مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, July 7, 2020