اٹک پولیس کا تھانہ صدر اٹک اور تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا تھانہ صدر اٹک اور تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ جات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.یہ سرچ آپریشنز ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا.سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی .سرچ آپریشنز تھانہ صدر اٹک اور تھانہ صدر حسن ابدال کے مختلف علاقہ جات میں کیے گئے.سرچ آپریشن میں 44گھروں کو سرچنگ کر کے چیک کیا گیااور 83مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, July 8, 2020