ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ایم ٹی برانچ پولیس لائنز میں گاڑیوں کی انسپکشن ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ایم ٹی برانچ پولیس لائنز میں گاڑیوں کی انسپکشن ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ایم ٹی برانچ پولیس لائنز میں ضلع بھر کی گاڑیوں کی انسپکشن کی ۔اے ایس آئی ملک احسان انچارج ایم ٹی سیکشن نے ڈی پی او اٹک کو ضلع بھر کی تمام گاڑیوں کے متعلق بریف کیا ۔ڈی پی او اٹک نے دوران انسپکشن کار سرکار میں استعمال ہونے والی پولیس موبائلز کی مرمت اور اپگریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا ۔اٹک پولیس نے49گاڑیوں کی مکمل اپرگریڈیشن کرتے ہوئے 33 گاڑیوں کے ٹائرز تبدیل کیے ، 34 گاڑیوں میں نئی بیٹریاں انسٹال کی گئی،پولیس پک اپس میں 24 شاکس کو تبدیل کیا گیا ،12گاڑیوں کے انجن تبدیل کیے گئے اور11گاڑیوں کی ڈینٹنگ / پینٹنگ کا کام کیا گیا ۔اسکے علاوہ قیدیوں کو لے کر جانے والی وینوں کی مرمت نئے ٹائروں ، بیٹریاں لگانے ،انجن کی اوور ہالنگ اور ڈینٹنگ /پینٹنگ کا کام کیا گیا ۔ ڈی پی او اٹک نے ریکارڈ کو اپ ٹو ڈیٹ اور گاڑیوں کی مرمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے اے ایس آئی ملک احسان انچارج ایم ٹی سیکشن پولیس لائنز اٹک اور انکی ٹیم کواچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تمام ڈرائیورز حضرات اپنی گاڑیوں کو صاف ستھرا رکھیں ،وقت پر آئل چینج کریں ،گاڑیوں کی تمام لائٹس درست حالت میں پائی جائیں اور مرمت کا ہر کام وقت پر کروانا متعلقہ پولیس آفیسر کی ذمہ داری ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Wednesday, July 8, 2020
image: