تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ایس ایچ او صدر اٹک عاطف ستار کی زیر نگرانی 14 سالہ حمزہ علی ولد منصب خان سکنہ شکردرہ کو ٹریس کر کے ورثاء کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منصب خان نے مورخہ 06.07.2020 کو تھانہ صدر اٹک میں تحریری درخواست دی کہ اسکا بیٹا حمزہ علی بعمر 14 سال گھر سے ناراض ہو کر کئی چلا گیا ہے اور تا حال واپس نہ آیا ہے برائے مہربانی میرے بچے کو ٹریس کر کے میرے حوالے کیا جائے جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار اور اے ایس آئی مدثر عباس نے باقی ٹیم ممبران کے ہمراہ بچے کو اپنی خالہ کے گھر واقعہ گولڑہ سے ٹریس کر کے بچے کے والد کے حوالے کر دیا۔بچے نے بتایا کہ وہ اپنے گھر والوں سے ناراض ہو کر خالہ کے گھر چلا گیا تھا اور اس نے خالہ کو کہا تھا کہ اگر وہ اس ماں باپ کو اسکے بارے میں بتائے گی تو وہ وہاں سے بھی چلا جائے گا۔ بچے کے والد نے اٹک پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Friday, July 10, 2020
image: