اٹک پولیس کا امن و امان کے قیام سلسلہ میں ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری،دوران سرچ آپریشن 3ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 25لیٹر شراب ،1عدد پسٹل 30 بور اور 36 عدد پتنگیں قبضہ میں لی۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
سرچ آپریشن۔
اٹک پولیس کا امن و امان کے قیام سلسلہ میں ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری،دوران سرچ آپریشن 3ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 25لیٹر شراب ،1عدد پسٹل 30 بور اور 36 عدد پتنگیں قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔سرچ آپریشن تھانہ فتح جنگ کے علاقہ جات میں کیا گیا۔یہ سرچ آپریشن ڈی ایس پی فتح جنگ اور ایس ایچ او فتح جنگ کی زیر نگرانی ہوا۔سر چ آپریشن میں پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی جس میں مکمل ایس او پیز کے تحت سرچنگ کی گئی۔ دوران سرچ آپریشن 25گھرانوں کو چیک کیا گیا اور 60افراد کے کوائف چیک کیے گئے ۔
دوران سرچ آپریشن تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے3ملزمان ممتاز خان سے 25لیٹر شراب ،ملزم لطیف خان سے 35عدد پتنگیں اور ملزم نبیل سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, July 10, 2020