اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.

محکمہ پولیس ضلع اٹک از دفتر پی -آر-او اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.آج سرچ آپریشن تھانہ سٹی حسن ابدال کے ایریا میں ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا.سرچ آپریشن میں پنجاب پولیس کی نفری اور ایلیٹ پولیس فورس نے شرکت کی .سرچ آپریشن تھانہ سٹی حسن ابدال کے مختلف علاقہ جات میں کیا گیا.سرچ آپریشن میں 28گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 55مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے. اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے ترجمان اٹک پولیس

 

   

Sunday, July 12, 2020