اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.آج سرچ آپریشن تھانہ باہتر کے ایریا میں ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا.جس میں پولیس کی نفری نے شرکت کی .سرچ آپریشن تھانہ باہترکےعلاقہ پنڈبہادر خان میں کیا گیا.سرچ آپریشن میں 19گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 41مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Sunday, July 12, 2020