اٹک پولیس نے 48گھنٹوں میں اندھے قتل کا ملزم ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیز مورخہ 13.07.2020
اٹک پولیس نے 48گھنٹوں میں اندھے قتل کا ملزم ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
قاتل چاہے کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کو مورخہ 05.07.2020کو اٹک سنجوال موڑ کے پاس ایک نامعلوم لاش کی اطلاع موصول ہوئی۔جس پر ایس ڈی پی او صدر اٹک اے ایس پی عمارہ شیرازی اور ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔لاش سے کسی قسم کی شناختی دستاویز نہ ہونے پراٹک پولیس کی پروفیشنل ٹیم نے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مقتول کی شناخت کر لی۔مقتول کی شناخت نوید ولد سلیم سکنہ خیابان سر سید راولپنڈی کے طور پر ہوئی۔جسکا راولپنڈی میں ایلو مینیم کا کاروبار بھی تھا۔مقتول کی شناخت کے بعد اگلا مرحہ اس اندھے قتل کو ٹریس کرنا تھا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اے ایس پی صدر سرکل میڈم عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر اٹک عاطف ستار،انچارج آئی ٹی لیب سب انسپکٹر جہانزیب خان, انچارج HIU سب انسپکٹرعظمت حیات اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے انتہائی پروفیشنل انداز میں کام کرتے ہوئے اس اندھے قتل کے ملزم کو ٹریس کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ملزم محمد طاہر ہمایوں ولد محمد احمد ہمایوں سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے مقتول کے ساتھ کاروباری روابط تھے۔پیسوں کے لین دین کے تنازع کی وجہ سے ملزم نے مقتول کو انتہائی بے درد ی سے گردن میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اندھے قتل کے ملزم کو 48گھنٹے کے اندر ٹریس کر کے گرفتار کرنے پر ٹیم کو شاباش دی،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ قاتل چاہے جتنا بھی چالاک کیوں نہ ہو قانون کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Monday, July 13, 2020