اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.

محکمہ پولیس ضلع اٹک
از دفتر پی -آر-او
اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.آج سرچ آپریشنز تھانہ انجراء اور تھانہ صدر حسن ابدال کے ایریا میں ایس ایچ اوز کی زیر نگرانی ہوئے.جس میں پولیس کی نفری نے شرکت کی .سرچ آپریشنز تھانہ انجراء کےعلاقہ گاوں کانی میں اور تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ حصار میں کیے گئے.سرچ آپریشن میں 40گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 92مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے.
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, July 14, 2020