اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ٓاٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 04ملزمان گرفتار۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06کلو 828گرام چرس برآمد۔ اٹک کی سرزمین کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص ناصر عباس ولد سید بسم اللہ قوم سید سکنہ محلہ اڑتک پور کامرہ تحصیل و ضلع اٹک سے 1160 گرام چرس برآمد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے پکٹ سرچ پارک اٹک خورد سے ایک مشکوک موٹر سائیکل نمبری FA-3880 کو چیک کرنے پر موٹر سائیکل ڈرائیور حافظ عادل خان ولد راجہ خان سکنہ ترہاتر نا ڈاکخانہ بھیر کنڈ تحصیل و ضلع مانسہرہ اور مذکورہ کے ساتھ بیٹھی خاتون مسماۃ ب ج ذوجہ توکل خان سکنہ مستوری خیل فضل خیل فقیر آباد باڑہ ضلع خیبر ایجنسی کی تلاشی لینے پر 2200 گرام چرس گردہ جبکہ مسماۃب ج سے 2200 گرام چرس گردہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص ملک ارشد علی خان ولد محمد ایوب خان قوم اعوان ساکن ٹانویں تحصیل پنڈیگھیب ضلع اٹک سے 1268گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

Wednesday, July 15, 2020