اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 03ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے 1300گرام چرس برآمد اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصٰ ہدایات پر تھانہ حضرو کی ٹیم نے ایک مشکو ک شخص محمد طارق ولد غلام سرور قوم آرائیں سکنہ محلہ گڑھی کالوں کلاں تحصیل حضرو سے 1300 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ جنڈ کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص محمد صدیق ولد شمس الدین قوم پٹھان ساکن رکھوان تحصیل جنڈ سے 30بور پسٹل معہ 5 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے چیک پوسٹ خوشحال گڑھ ایک تیز رفتار ہائی این نمبری RLD-8281جسکو مسمی مدچر شاہ ولد میر العظیم سکنہ محلہ سمی خیل توغ بالا تحصیل و ضلع کوہاٹ تیز رفتار اور انتہائی غفلت سے چلا رہا تھا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ حضرو کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 131مورخہ 16.05.2019بجرم 489F میں مجرم اشتہاری محمد حسن ولد سلطان افسر سکنہ غورغشتی حضرو کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کر دیا۔

ترجمان اٹک پولیس

   

Thursday, July 16, 2020