سرچ آپریشن۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
سرچ آپریشن۔
اٹک پولیس کا امن و امان کے قیام سلسلہ میں ضلع بھرمیں سرچ آپریشنز،دوران سرچ آپریشن 3منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے6کلو 672گرام چرس گردہ برآمد کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔سرچ آپریشن تھانہ جنڈ کے علاقہ جنڈ شہر میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا۔سر چ آپریشنز میں پنجاب پولیس کی بھاری نفری اورایلیٹ فورس نے شرکت کی جس میں مکمل ایس او پیز کے تحت سرچنگ کی گئی۔ دوران سرچ آپریشن 15گھرانوں کو چیک کیا گیا اور45افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔
دوران سرچ آپریشن تھانہ جنڈ کی ٹیم نے03منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی۔منشیات فروش زاہد اقبال سے 2100 گرام چرس, طاہر اقبال سے 2365 گرام چرس گردہ اور منشیات فروش عبدالقیوم سے 2207 گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Saturday, July 18, 2020