اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے کل 3470 گرام چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ نیو ائیرپورٹ کی ٹیم نے منشیات فروش احمد ارشد ولد محمد خان سکنہ ڈھوک مسکین سے چرس وزنی 2200 گرام برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے منشیات فروش احسن اختر ولد غلام فاروق سکنہ ماڑی اٹک سے چرس وزنی 1270 گرام برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Sunday, July 19, 2020