آج کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج

چند دن قبل اٹک پولیس تھانہ جنڈ میں واقعہ علاقہ ماڑی میں بیل دوڑ کے لیے درخواست دی گئی تھی جس پر سختی سے منع کر دیا گیا تھا۔آج کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس بیل دوڑ کا آغاز کیا گیا جس پر تھانہ جنڈ کی ٹیم جب وہاں پہنچی تو موقع پر موجود افراد منتشر ہوگئے۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس بیل دوڑ کے آرگنائزر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہو چکا ہے اور انہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔شہریوں سے التماس ہے کہ اس قسم کی کسی بھی ایونٹ کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔قانون کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Sunday, July 19, 2020
image: