پریس ریلیزمورخہ 20.07.2020

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
پریس ریلیزمورخہ 20.07.2020
تھانہ انجراء کی ٹیم کا اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2ملزمان گرفتار،
ملزمان کے قبضہ سے01رائفل 16mاور01کلاشنکوف معہ 08میگزین لوڈ شدہ اور184روند برآمد کیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی جنڈ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انجراء ثاقب مقصود کی زیر نگرانی پرویز اقبال اے ایس آئی معہ ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم محمد خان ولد سلطان محمد سکنہ ڈھوک غزن تحصیل و ضلع میانوالی کے قبضہ سے 01عدد رائفل 16mمعہ 4میگزین لوڈ شدہ کل 92عدد روند برآمد کیے اور ملزم نصیر الرحمن ولد سلطان محمود سکنہ الف خیل تحصیل عیسی خیل ضلع میانوالی کے قبضہ سے کلا شنکوف معہ 4عدد میگزین لوڈ شدہ کل 92روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
ترجمان اٹک پولیس

 

 

Monday, July 20, 2020
image: