اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،10ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک شعبہ اطلا عات و تعلقات عامہ اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،10ملزمان گرفتار۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9کلو208گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02عدد رائفل 12مور معہ متعدد روند برآمد،جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش محمد حسن ولد سجاول خان ساکن غورغشتی تحصیل حضرو سے 2198 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھا نہ اٹک خورد کی ٹیم نے منشیات فروش ابرا ہیم خان ولد افسر خان سکنہ میرہ ماشو ککر زلفی نہر ٹور کانڑے ضلع پشاور سے 5500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے منشیات فروش محمد رضوان سے 1510 گرام چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیااسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم قاسم خان ولد حیات محمد ساکن نکہ کلاں تحصیل پنڈیگھیب سے رائفل 12 بور ڈبل بیرل برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کی ٹیم نے ملزم محمد اشرف ولد محمد اسلم ساکن مٹھیال تحصیل جنڈ سے 12 بور رائفل معہ 2 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کے خلا ف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ حضرو کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاصعزیز الرحمٰن، محمد مسکین، محمد بشیر، واصد اکرم،محمد ندیم کو گرفتار کر کے رقم پڑ قمار کل رقم 5 ہزار روپے، 4 عدد موبائل فون کل مالیتی 16 ہزار روپے برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, July 21, 2020