اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.

محکمہ پولیس ضلع اٹک از دفتر پی -آر-او اٹک پولیس کا ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.آج سرچ آپریشن تھانہ باہتر کے ایریا میں ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا۔جس میں پولیس کی نفری نے شرکت کی .سرچ آپریشن تھانہ باہتر کے علاقہ باہتر میں کیا گیا .سرچ آپریشن میں 31گھروں کی سرچنگ کی گئی اور 73مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے. اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, July 21, 2020